بھٹکل ،9 ؍ اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے مشہور و معروف رتھ اتسوا یا 'تیر ہبّا' کا انعقاد 10 اپریل کو ہوگا جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔
گزشتہ سال کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے یہ تہوار بڑے ہی محدود پیمانے پر منعقد کیا گیا ۔ اب چونکہ کورونا سے متعلقہ تقریباً تمام پابندیاں ہٹالی گئی ہیں اس وجہ سے اس مرتبہ بہت ہی پرجوش انداز میں تہوار منعقد ہونے کی امید جتائی جا رہی ہے ۔ بھٹکل کا یہ تہوار تعلقہ کے علاوہ ضلع بھر میں مشہور ہے اور اس میں ریاست کے مختلف مقامات سے بھی بڑی تعداد میں بھکتوں کی شرکت ہوتی ہے ۔